تونے مجھے پہچاننے میں غلطی کر دی

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

تونے مجھے پہچاننے میں غلطی کر دی
چھوڑنے کی اتنی جلدی کر دی

آرزو تمنا جستجو سب بھسم ہو گئی
جب سے تونے بےوفائی کر دی

لاکھوں دل جاتے ہیں اس آگ میں
جلتا چھوڑ کر خدا کی مرضی کردی

تیری چاہت کی دیکھ کیا ہوا میرے ساتھ
تنہا تو پہلے تھی نام میرے اور تنہائی کردی

رہ لوں گی تیرے بنا مت پوچھنا میری حالت کا
اس نام محبت پر میرے ساتھ بڑی زیادتی کر دی

لمبی رات کا عالم کسی ناگن کے زہر سے کم نہیں
میری تو محبت ہی اس نے فرضی کر دی

دیکھوں گی کیسے معاف کر پاؤ گے خود کو
تین دن کا کہہ کر اچھی وعدہ خلافی کر دی

چڑا سکتے ہو تو چڑا لو میری آہوں سے اپنا دامن
تیری نام سے اپنی محبت جگ پر لا علمی کر دی

Rate it:
Views: 616
29 Mar, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL