تِری یادوں کو مِٹاتے ہوۓ دَم توڑ گیا

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

تِری یادوں کو مِٹاتے ہوۓ دَم توڑ گیا
میں تُجھے یار بُھلاتے ہوۓ دَم توڑ گیا

تِرے سَر تیرے دِیوانے کا لہُو جاۓ گا
جو ترے بام پہ آتے ہوۓ دَم توڑ گیا

یہ جو کل شام ہے اِک شخص کا اعلان ہُوا
بوجھ غُربَت کا اُٹھاتے ہوۓ دَم توڑ گیا

ایسا لَگتا ہے کہ قاتِل ہے ہَواۓ کَربل
کوئ پِھر شام کو جاتے ہوۓ دَم توڑ گیا

میرے بعد اہلِ محبت کے لَبوں پر ہو گا
تاب زَخموں کی نہ لاتے ہوۓ دَم توڑ گیا

مِثل یہ زَخمی مُجاہد کی رہے گی زِندہ
پانی اوروں کو پِلاتے ہوۓ دَم توڑ گیا

مرے قاتِل میری مَیت پہ یہ کیوں کہتے ہیں
غمِ اُلفت کو چُھپاتے ہوۓ دَم توڑ گیا

یہ سمجھ جاؤ کہ روح اُس میں ہے بُلھےشاہ کی
گر کوئ یار مَناتے ہوۓ دَم توڑ گیا

زِندگی گُزری ہے جِس شخص کی روتے بـاقرؔ
آج لوگوں کو ہَنساتے ہوۓ دَم توڑ گیا
 

Rate it:
Views: 509
10 May, 2016
More Love / Romantic Poetry
" کون کہتا ہے کہ ہم بستے ہیں ان کے دل میں " کون کہتا ہے کہ ہم بستے ہیں ان کے دل میں
وہ تو وقت گزاری کے لئے آ جایا کرتے ہیں۔
ہم نے تو اُن کی یاد میں پلکیں سجا رکھی تھیں مگر
وہ خواب میں بھی اکثر روٹھ کر چلے جایا کرتے ہیں۔
دل کے چراغ ہم نے بڑی چاہ سے جلائے
وہ بے رخی کی ہوا سے بجھا جایا کرتے ہیں۔
اک ہم کہ ان کے نام پہ دنیا لٹا چکے ہیں
اک وہ کہ جنہیں ہم فرصتوں میں یاد آیا کرتے ہیں۔
محفل میں غیر لوگوں کو سینے سے وہ لگا کر
مظہرؔ کو دور رہنے کا سمجھایا کرتے ہیں۔
ہر بار ٹوٹ کر بھی یہی سوچتے ہیں مظہرؔ
شاید وہ اب کی بار وفا کو نبھایا کرتے ہیں۔
جن کو سمجھ لیا تھا مقدر کی روشنی ہم نے
وہ دل میں تیرگی کا دھواں چھایا کرتے ہیں۔
ہم رازِ دل سنائیں تو ہنستے ہیں لوگ سارے
وہ زخمِ دل مگر زمانے سے چھپایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ عجیب لوگ ہیں اس شہرِ بے مروّت کے
چہرے کی مسکراہٹ سے جو دل آزمایا کرتے ہیں۔
ہم نے تو عمر رکھ دی تھی ان کی چاہت پر
وہ نامِ وفا لے کے یوں ہی ہمیں بہلایا کرتے ہیں۔
دل کو یقین تھا کہ وہ اپنے ہی رہیں گے
دل کو مگر ہر بار وہ ہمیشہ جھٹلایا کرتے ہیں۔
ہم زخم چھپاتے ہیں زمانے کی نظر سے
وہ زخمِ جگر اور بھی گہرا لگایا کرتے ہیں۔
محفل میں ملا کرتے ہیں اپنوں کی طرح وہ
تنہائی میں احساس مگر کھایا کرتے ہیں۔
اک ہم ہیں کہ ہر بات کو دل سے ہی لگائیں
اک وہ ہیں کہ ہر بات پہ مسکایا کرتے ہیں۔
جس روز سے دیکھا ہے بدلتے ہوئے اُن کو
آئینے بھی اب ہم سے نظریں چرایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ یہ محبت بھی عجب قرض ہے ایسا
ہم جان لٹاتے ہیں، وہ ٹھکرایا کرتے ہیں۔
سو بار بھلانے کی قسم کھائی تھی دل نے
سو بار وہی یاد چلے آیا کرتے ہیں۔
دل چیخ اُٹھے، آنکھ مگر اشک نہ برسائے
کچھ درد بھی تہذیب سے تڑپایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ نہ سمجھ پائے محبت کا تقاضا
جو لوگ بچھڑ جاتے ہیں، یاد آیا کرتے ہیں۔
MAZHAR IQBAL GONDAL