تِیر پھینکا ہوا گمان میں ہے

Poetوشمہ خان وشمہ Submitted byوشمہ خان وشمہ
Text size

تِیر پھینکا ہوا گمان میں ہے
زندگی تو ابھی کمان میں ہے

زور چلتا نہیں وفاؤں کا
کیا محبت کے کاروان میں ہے

ساتھ رہتا ہے روح کا پنچھی
کچھ تو ایسا مری اڑان میں ہے

کیسے باتوں سے دلکشی جھانکے
جب یہ دردِ دہن زبان میں ہے

تیری خواہش میں ٹوٹتا ہے بدن
جانے کیا کیا ترے جہان میں ہے

سرخ ہونٹوں کو چومتی کرنیں
سب نگاہوں کی داستان میں ہے

عزم و ہمت کی داستاں وشمہ
میری کشتی کے بادبان میں ہے

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied