تیرا ہجر مجھ کو
Poet: Khalid Pervez By: Khalid Pervez, Sialkot, Pasrur, Saukin Windتیرا ہجر اب مجھ کو رونے بھی نہیں دیتا
رات کو چاہوں سونا تو سونے بھی نہیں دیتا
کئی بار کی ہے تمنا کہ بھول جاؤں تجھ کو
عشق تیری یادوں کو کھونے بھی نہیں دیتا
رنگ تیری تصویر کے مٹا دوں میں کیسے
وعدہ وفا کا یہ رنگ دھونے بھی نہیں دیتا
ڈر ہے نہ پڑھ جائیں ماند تیز دھوپ میں
ہار گلوں کے وقت پرونے بھی نہیں دیتا
سوچتا ہوں کہ تیری محبت میں کتنا مزہ ہے خالد
میں چاہوں کسی کا ہونا تو ہونے بھی نہیں دیتا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad