تیری باتوں کی خوشبو سے میرے ہمدم محبت ہے(گیت حصہ دوم)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanلڑکی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تری باتوں کی خوشبو سے مرے ہمدم محبت ہے
ہمیشہ کے لیے ہو جاؤں تیری دل میں حسرت ہے
تجھے میں پیار کرتی ہوں تری خاطر سنورتی ہوں
تری صورت ، تری ہر اک ادا پہ میں تو مرتی ہوں
ترے ہی دم سے میری زندگی میں یہ مسرت ہے
ہمیشہ کے لیے ہو جاؤں تیری دل میں حسرت ہے
ترے قدموں پہ سر رکھ کے بتا دوں زندگی اپنی
لٹا دوں تیری چاہت پہ مری جاں ہر خوشی اپنی
محبت سے بھی بڑھ کے کیا کوئی دنیا میں دولت ہے ؟
ہمیشہ کے لیے ہو جاؤں تیری دل میں حسرت ہے
تری باتوں کی خوشبو سے مرے ہمدم محبت ہے
ہمیشہ کے لیے ہو جاؤں تیری دل میں حسرت ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad