تیری قدرت کے نشاں

Poet: UA By: UA, Lahore

تیری قدرت کے نشاں ہر جگہ یہاں وہاں
نظر گئی جہاں جہاں پائے گئے وہاں وہاں

مہر میں التقات میں قسمت کی عنایات میں
زیست میں اموات میں قہر میں کرامات میں

ذرے میں کائنات میں آفات میں حاجات میں
دعاؤں مناجات میں فرصت کے لمحات میں

خورشید ماہتاب میں خوابوں میں خیالات میں
ان کہی ہر بات میں بیان میں جذبات میں

دھوپ میں برسات میں بہار میں باغات میں
اشجار و نباتات میں کوہسار و معدنیات میں

صحراؤں بحریات میں بن مانگے انعامات میں
دن میں کبھی رات میں موسم کی سوغات میں

نیند میں بیداری میں حقائق میں تصورات میں
یہ دل کرے کیا کیا پیاں پایا تجھے کہاں کہاں

نظر گئی جہاں جہاں پائے گئے وہاں وہاں
تیری قدرت کے نشاں ہر جگہ یہاں وہاں

Rate it:
Views: 518
13 Apr, 2009