تیری قسمت تیرا رُوپ

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, Hong Kong

تیری قسمت تیرا رُوپ
میری قسمت میرا رُوپ

نہ تُو بدلا نہ میں بدلا
نہ بدلی قسمت اپنی

نہ بدلے حالات ہی کب سے
نہ بدلی حالت اپنی

خرمست تُو اپنے حال میں
بدمست میں اپنے حال میں

ڈھنگ ڈھال نرالا ہے سب کا
اپنے حالات میں جیتے ہیں

لیکن حا لا ت کے مارے ہم
بس زہر پیالا پیتے ہیں

بے چین رہیں بے تاب رہیں
بصوُرت ماہیی بے آب رہیں

قسمت کی صوُرت دیکھئےاب
کب یہ حالات بدلتے ہیں

کس رُخ ہوائیں چلتی ہیں
کب دن اور رات بدلتے ہیں

Rate it:
Views: 692
29 May, 2009