تیری منزل نہیں دنیا کی تاج بندی
Poet: Ghualm Abbas Zameer By: Ghulam Abbas, Lahoreتجھ پہ لازم ہے اسلام کی سر بُلندی
تیری منزل نہیں دنیا کی تاج بندی
جنہیں ہیں دین اسلام سے وحشتیں
یہی دھرتی پہ نا سور ہیں شرپسندی
مرد آہن بنو تہ و بالا کرو
خاک کر دو دشمن کی ہر خود پسندی
جنہیں محض ڈالر سے مطلب رہا
وہ رکھتے ہیں کیا دین کی درد مندی
شریعت سے دوری مغربیت سے یاری
یہاں کلیسا نوازی ، کعبے کی پابندی
عزم و ہمت سے چلتا ہے جب کارواں
پوری ہوتی ہے ملت کی آرزو مندی
More General Poetry






