تیری نگاہوں سے میری زندگی کے سویرے ہیں

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, Haroonabd

اک فلک پر ہم دو چاند ادھورے ہیں
تیرے بنا کسی بھی حال میں نا ہم پورے ہیں

تجھے سب سے چھپا کر رکھنا اپنی نظر میں
یہاں کے لوگ میرے پیار کے لوٹیرے ہیں

تیرا دل زخمی یہاں کے ظالموں نے کیا
لگے جو زخم تجھے اب وہ زخم میرے ہیں

وحشت وصل کے ہر اک پل پر میری
جان حق ہاں سارے حق تیرے ہیں

جدھر دیکھتی تیرے بنا لگتامجھے اندھیرہ ہے
تیری نگاہوں سے میری زندگی کے سویرے ہیں

اب لوٹ آئے ہو تو میری تمنا کی پیاس بجھاؤ
دن وصل کے لیکن لگے ہجر کے ڈیرے ھیں

Rate it:
Views: 508
15 Feb, 2013