تیری یاد کو دل میں کیسے بساؤں اللہ

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

تیری یاد کو دل میں کیسے بساؤں اللہ
دل کے نازک تار کو کیسے ہلاؤں اللہ
دل کے آئینے کو کیسے دھلاؤں اللہ
اس کی مکمل صفائی کیسے کرواؤں اللہ
ہر اک دھرکن کو کیسے سمجھاؤں اللہ
تیرا ہے اک خالق کیسے بتاؤں اللہ
دل کی خواہشات کو کیسے دباؤں اللہ
نفس کو تیرے تابع کیسے بناؤں اللہ
دل پر تیرے نام کی ضرب کیسے لگاؤں اللہ
دل شریر کو مطمئنہ کیسے بناؤں اللہ
دل سے تیرے نام کی سند کیسے پاؤں اللہ
دل میں ہے غیر جان کیسے چھڑاوں اللہ
میں ہوں بڑا بےبس کیسے مناوں اللہ
حل اک ہی ہے تیرے در پہ سر جھکاوں اللہ

Rate it:
Views: 291
02 Mar, 2021