Add Poetry

تیرے سلوک نے گستاخ کر دیا ہے مجھے

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore,Pakistan

یہ حادثہ ہے کہ میں ہوں ترا وصال نہیں
مگر اے دوست ابھی زندگی محال نہیں

پکارتی ہیں مجھے تلخیاں زمانے کی
یہ سچ ہے دور فغاں میں ترا خیال نہیں

ترے سلوک نے گستاخ کر دیا ہے مجھے
وگرنہ میری طبیعت میں اشتعال نہیں

ترے لیے تو ہیں آنسو بھی پونچھنا مشکل
غریب شہر میسر تجھے رومال نہیں

کیے تھے وقت کے سلطاں نے ہم پہ جتنے ستم
جہاں میں ایسی کہیں بھی کوئی مثال نہیں

ہمیں ہو فرصت دنیا کہاں یہ ممکن ہے
وہ الفتوں کا زمانہ وہ ماہ سال نہیں

انھیں تو روٹی کمانے سے ہی نہیں فرصت
غریب لوگوں کے بچوں کا کوئی حال نہیں

کیا اس کے چہرے کو دیکھا نہیں کبھی زاہد
وہ مستحق ہے لبوں پر مگر سوال نہیں

Rate it:
Views: 1030
13 May, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets