تیرے شہر میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمسرتوں کی تیری زیست میں روانی رہے
میرےدل پہ سدا تیری ہی کامرانی رہے
میں تیری ہر سوچ میں سمایا رہوں
تیرےخیالوں پہ میری حکمرانی رہے
زندگی میں خوشیوں کی برساتیں ہوں
مگر تیری آنکھوں میں نہ پانی رہے
ہمارے دل سےلے کر تمہارےدل تک
محبت کےسمندر کی سدا روانی رہے
باتوں کی مٹھاس کان میںرس گھولے
تیرے لہجےمیں ایسی خوش بیانی رہے
خوشیوں سےبھرارہےامیدوں کاچمن
تیرےجیون کےگلزار میںنہ ویرانی رہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad