تیرے عشق کی انتہا چاہتا ھوں

Poet: iqbal By: muhammad nawaz, sangla hill

تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

ذرا سا تو دل ہوں مگر شوق اتنا
وہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں

یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو
کہ میں بس تیرا سامنا چاہتا ہوں

بھری بزم میںراز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں

Rate it:
Views: 596
27 Feb, 2011