تیرے لئے ہی ، ہوا ہے یہ میرا جنم
Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwaliاے میرے محبوب، اے میرے صنم
مل کے یوں ہی سدا رہیں گے ہم
ساتھ جئیں گے ،ساتھ مریں گے
اُٹھا لیں ہم یہ مل کے قسم
ْقدرت نے تجھ کو میرے لئے ہی بنایا
تیرے لئے ہی ، ہوا ہے یہ میرا جنم
ہاتھ نہ چھوڑیں گے ساتھ نہ چھوڑیں گے
آؤ مل کے یہ اُٹھا ئیں قسم
ہم دونوں کو اک دوسرے سے جو کر دے جدا
توڑ دیں گے دنیا کی ایسی ہر اک رسم
رہتی دنیا تک یاد رکھے گا زمانہ اس طرح
وفا اک دوسرے سے کاشف کریں گے ہم
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






