تیرے میرے

Poet: Sleem Adil By: Saleem Adil, pirmahal

ھوا نے کر دیے بند دریچے تیرے میرے
شہر میں زور پر ہیں تبصرے تیرے میرے

کانٹوں کو دکھ ہے کس نے چرائے ہیں گلاب
یہ الگ بات ہے ہاروں میں سجے تیرے میرے

رقابت کھلی دشمن ہےہم دونوں کی ازل سے
رفاقت ہی کر سکتی ہے حل مسئلے تیرے میرے

امتحانِ عشق میں سرخرو ہوئے لیلٰی مجنوں جیسے
ٹوٹ نہ پائیں گے محبتوں کے سلسلے تیرے میرے

قرب میں رہیں اور ہم سائےکا حق ہو پامال
عادل کب تک رہیں گے منقطع رابطے تیرے میرے

Rate it:
Views: 525
24 Feb, 2018