Add Poetry

تیرے میکدے میں ساقی

Poet: NADIA TARIQ By: NADIA TARIQ, LHR

تیرے میکدے میں ساقی، سبھی بادہ خوار آئے
مئے عشق جو پلا دے، تو عجب خمار آ ئے

میرے چمن کی فضا میں، وہ خدا بہار آئے
رہیں بلبلیں سلامت ، گلوں پہ نکھار آئے

تیری بات کا فسوں ہے، یہ نوائے کوبہ کو ہے
تیری انجمن سے جا کر، سبھی بار بار آئے

تیرے ہر قدم پہ غنچے،نئی الفتوں کے مہکیں
تیری راہ گزرمین راہور، نہ کوئی مزار آئے

خوابوں کا اک نگر تھا،جہاں چاہتوں کاگھر تھا
وہیں زندگی بسر کی، وہیں عمر گزار آئے

میری بےکلی کودیکھو،میرےچارہ گرسےکہہ دو
وہ جو مسکرا کے دیکھے، تو کہیں قرارآئے

نہیں ہم نہیں شکستہ، ہوئے حادثے اگرچہ
پڑیں مشکلیں ہزاروں، غم بے شمار آئے

یہ جہانِ رنگ و بو ہے، مگر اپنی آرزو ہے
چلیں منزلوں کی جانب، جو وہ نامہ یار آئے

Rate it:
Views: 885
19 Sep, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets