تیرے ہجر کے غم میں
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTتیری گلی میں ہم جا جا کر روئے
تیری یادوں کو گلے سے لگا لگا کر روئے
کبھی خود سے چھیڑ لیا تیرے بچھڑنے کا قصہ
کبھی داستان جدائی دوستوں کو سنا سنا کر روئے
تو جو کیا کرتا تھا خوش رہنے کی باتیں
پیارے ھم یہی سوچ کے مسکرا مسکرا کر روئے
مجھے تو غم تھا ہی مگر میرے اہل شہر بھی
تیرے ہجر کے غم میں آ آ کر روئے
باتوں باتوں میں جو کبھی نکل آئی تیری بات
دامن نگاہ میں آنسوؤں کو چھپا چھپا کر روئے
امتیاز اگر وہ سنگدل بھی سن لے یہ غزل درناک
اپنی بے وفائی پہ وہ ظالم پچھتا پچھتا کر روئے
More Sad Poetry







