تین شعر
Poet: Asim Saqlain Durani By: Shehzad Raja, Lahoreوہ چل دیا تو نظر سحر حسن سے نکلی
پتا چلا کہ ہمیں اس سے بات کرنا تھی
مصیبتوں کے کسی جمگھٹے میں آن پھنسی
وہ زندگی جو بسر تیرے ساتھ کرنا تھی
بتانا دن تھا کہیں گیسوؤں کی چھاؤں میں
کہیں نظر کے اجالوں میں رات کرنا تھی
More General Poetry






