Add Poetry

ثنائے سرورِ عالم کا جام کب دو گے

Poet: KHALID NADEEM SHANI By: khalid Nadeem shani, Mianwali

ثنائے سرورِ عالم کا جام کب دو گے
مری زبان کو اذنِ کلام کب دو گے

تری عطائیں بہت ہیں مگر مرا تجھ سے
وہی سوال ! مدینے کی شام کب دو گے

تڑپ رہا ہے تخیل اسی سراپے کو
غزل کو نعت کا حسنِ کلام کب دو گے

ہمارے خون سے ہولی بھی ہو چکی اب تو
امیرِ شہر کو آخر لگام کب دو گے

خدایا امن کی طالب ہے اب زمیں تجھ سے
بلکتی چیختی رادھا کو شام کب دو گے

Rate it:
Views: 653
20 Jan, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets