جاتے جاتے آنسووں کے سیلاب دے گیا

Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara

جاتے جاتے آنسووں کے سیلاب دے گیا
کوئی محبت کے ہم کو ایسے باب دے گیا

اپنے لوٹ آنے کا کہہ کر ہمیں
آنکھوں کو کیسے کیسے خواب دے گیا

خود تو چل دیا اپنے رت جگوں میں
جدائی کے ہم کو کیسے عذاب دے گیا

واجد پوچھا نہیں پلٹ کر اس نے حال بھی ہمارا
جو شخص ہمیں رسوائیوں کے سحاب دے گیا

Rate it:
Views: 479
14 Nov, 2013