جان سے پیاری تھی زندگی چھوڑ دی
Poet: By: AB shahzad, Mailsiجان سے پیاری تھی زندگی چھوڑ دی
خوش رہے زیست بھر دشمنی چھوڑ دی
تھا مرا پر ملا ہی نہیں وہ مجھے
جس کی خاطر میں نے نوکری چھوڑ دی
رات دن زور آتا ہے جو خواب میں
اس کی خاطر حسیں چھوکری چھوڑ دی
کرنا دیدار تھا اس لیے چپ رہا
تھا اندھیرا فقط روشنی چھوڑ دی
ساتھ میرے گلہ اس کا بنتا نہیں
آئی جب پیار میں تھی کمی چھوڑ دی
میں محبت سے انکاری ہی کب ہوا
یونہی بس میں نے دل لگی چھوڑ دی
لاکھ سمجھایا شہزاد ضد چھوڑ دو
جب نہ مانا تو پھر دوستی چھوڑ دی
More Sad Poetry






