Add Poetry

جانو تو کہو

Poet: jouhar By: jouhar, karachi
Jano To Kaho

کیا میں اتنا کائر ہوں
جانو تو کہو کیا میں اتنا کائر ہوں

کہ کوئی میرا نام بھی پوچھے تو میں ڈر جاؤں
دروازہ کی دستک سے بھی سہم جاؤں
کیا میں اتنا کائر ہوں

پھول بھی توڑوں تو سوچوں کہ ٹوٹ جاؤں
پت جھڑ میں پتوں کی طرح بکھر جاؤں
کیا میں اتنا کائر ہوں

میں اندھیری رات میں سورج کی آرزو چاہوں
اور اجالے دن میں تاروں کو ڈھونڈوں
کہ شاید اس بھنور میں اکیلا نہ رہ جاؤں
کیا میں اتنا کائر ہوں

دیکھوں آسماں کو تو سوچوں کہ یہ بلندی میری نہیں ہے
اور زمیں میں اپنا ہی آئنہ دیکھوں
کہ محالہ وسعتوں میں نہ کھو جاؤں
کیا میں اتنا کائر ہوں
 

Rate it:
Views: 1090
10 Mar, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets