جانے دو
Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachiآرہا ہے کوئی اگر تو آنے دو
جا رہا ہے کوئی اگر تو جانے دو
خوش رہنے کا قیمتی یہ نُسخہ پایا ہے
تُم بھی کھاؤ اور اُس کو بھی کھانے دو
کوئ اگر رُوٹھے تو تُم ہی منا لینا
کہنا بابا معاف کرو اب جانے دو
ڈھونڈ لو تُم اپنے ہی جیسا اک آدم زاد
خوب گُزرے جب مِل بیٹھیں دیوانے دو
تُم نے تو کہ دی ہیں غزلیں اب نعمان
اُس کو بھی تو اپنا شعر سُنانے دو
More General Poetry






