جانے کس بات کی جلدی ہے

Poet: Asif Ahmed Bhatti By: Asif Ahmed Bhatti, Kuwait

جانے کس بات کی جلدی ہے
روح بےتاب سی رہتی ہے

تل تل کر جینا پڑتا ہے
زیست عذاب سی رہتی ہے

کیسی صورت آنکھوں میں
خواب خواب سی رہتی ہے

ہر صحرا دیکھ چکا ہوں
عمر گرداب سی رہتی ہے

دل میں کوئی آسیب سا ہے
پری جناب سی رہتی ہے

کچے گھڑوں سی خواہش اپنی
کوشش جناب سی رہتی ہے

مایوسی میں اُمید کی آس
ہم کو سراب سی رہتی ہے

عجب نظام کا کل پرزہ ہوں
مشین خراب سی رہتی ہے

میری آصف سے شناسائی
سوال جواب سی رہتی ہے

Rate it:
Views: 463
31 Oct, 2010