Add Poetry

جاوید سے (٢)

Poet: Allama Iqbal By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

سینے میں اگر نہ ہو دلِ گرم
رہ جاتی ہے زندگی میں خامی

نخچیر اگر ہو زیرک و چست
آتی نہیں کام کہنہ دامی

ہے آب حیات اسی جہاں میں
شرط اس کے لیے ہے تشنہ کامی

غیرت ہے طریقت حقیقی
غیرت سے ہے فقر کی غلامی

اے جان پدر نہیں ہے ممکن
شاہیں سے تدرو کی غلامی

نایاب نہیں متاعِ گفتار
صد انوری و ہزار جامی

ہے میری بساط کیا جہاں میں؟
بس ایک فغانِ زیر بامی

اک صدقِ مقال ہے کہ جس سے
میں چشم جہاں میں ہوں گرامی

اللہ کی دین ہے‘ جسے دے
میراث نہیں بلند نامی

اپنے نور نظر سے کیا خوب
فرماتے ہیں حضرت نظامی

’’جائے کہ بزرگ بایدت بود
فرزندیِ من نداردت سود

Rate it:
Views: 281
08 Oct, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets