جاگے رہے کچھ سوئے رہے

Poet: UA By: UA, Lahore

جاگے رہے کچھ سوئے رہے
ہم اپنے آپ میں کھوئے رہے

کاروبار دنیا نے ہم کو الجھائے رکھا
اپنے آپ سے دور بہت ہم کھوئے رہے

ہم یوں خود سے دور رہے
گرچہ اپنے بھی ہوئے رہے

ہم ٹیڑھی ترچھی گلیوں میں
جاتے رہے گم ہوئے رہے

ہم گھر کی چار دیواری میں
دنیا بھر کے بھی ہوئے رہے

جاگے رہے کچھ سوئے رہے
ہم اپنے آپ میں کھوئے رہے

Rate it:
Views: 566
27 Jan, 2009