جب بھی بارش ھوتی ھے
Poet: SHABEEB HASHMI By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar KSAوہ بوند بوند برستی بارش
ٹپ ٹپ گرتے قطرے چھت پے
اور بادل کے سنگ آنکھ مچولی
بجلی کھیلے جانے کب سے
وہ ساز بجاتا میٹھا پانی
کانوں کو سنگیت سنائے
پتوں سے بھی پھسلیں موتی
آنگن کے سب پھول نہائے
لہراتی بوندیں صحن میں بکھریں
موسم کا دیوانہ پن ھے
قوس و قزح نے رنگ نکھیرے
آسماں خوشبو کے سنگ ھے
میرے من کے اندر بھی تب
ایسی جل تھل ھوتی ھے
جب بھی بارش ھوتی ھے
تیری یاد میرے سنگ ھوتی ھے
More General Poetry






