جب تک تیری یاد رہی
دل کی دنیا آباد رہی
تیرے خواب سجاتی رہی
میری نیند برباد رہی
تیرے تصور میں کھو کے
ہر فکر میری آزاد رہی
یوں تیرے ساتھ ساتھ رہی
میں تیری ہمزاد رہی
تیری خوشبو کے ہمراہ
میری روح دلشاد رہی
ہر غم سے آزاد رہی
میری ہستی شاد رہی
جب تک تیری یاد رہی
دل کی دنیا آباد رہی