جب جب بارش آتی ہے
دل میں ٹھنڈک لاتی ہے
روح میں تازگی جگاتی ہے
جب جب بارش آتی ہے
برکھا رت کی پہلی بارش
بنجر پیاسی خشک زمیں کو
جل تھل جل تھل کرجاتی ہے
جب جب بارش آتی ہے
سوکھی مٹی کے دامن سے
ننھی ننھی سندر کونپلیں
آنکھوں کو جھپکاتی ہیں
ہریالی سی چھا جاتی ہے
لہرا لہرا کے ہر کونپل
اپنا جلوہ دکھلاتی ہے
جب جب بارش آتی ہے
ہر دل مچلنے لگتا ہے
اٹھکھیلیاں کرنے لگتا ہے
بارش کے قطروں کی مانند
رہ رہ کے اچھلنے لگتا ہے
آنکھیں بھی خوش ہو جاتی ہیں
دل کی دھڑکن مسکاتی ہے
جب جب بارش آتی ہے