جب ستارے مجھے تکتے رھے خاموشی سے۔۔۔
Poet: Prof. Arshad Chohan By: Arshad Chohan, Wahجب ستارے مجھے تکتے رھے خاموشی سے
میں ترے پیار میں جلتا رہا خاموشی سے
منظر شب میں ترا عکس کہاں ملنا تھا
ایک سایہ سا کہ ملتا رہا خاموشی سے
یہ مرا وہم ھے دیوانگی ھے یا تم ھو
ھوش اس طور سے جاتا رہا خاموشی سے
کاش وہ روز بھی آئے کہ ہم نگاہ ھو تو
حالِ دل ہم بھی سنائیں تجھے خاموشی سے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad