جب سے وہ میرے قریب ہو گئے ہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجب سے وہ میرے قریب ہو گئے ہیں
ہم پہلے سے زیادہ غریب ہوگئے ہیں
پہلے تو وہ اچھے بھلے انسان تھے
نفسیاتی کتابیں پڑھ کرعجیب ہوگئےہیں
جب سے انہیں ای میل ایڈریس دیا ہے
برےحالت کی نذر میرےنصیب ہو گئےہیں
جو پیار سے رس ملائیاں کھلاتےتھے
آج وہی دوست میرے رقیب ہو گئے ہیں
ہر روز چہرے پہ پوڈر کریم لگا لگا کر
وہ پہلے سے زیادہ مہیب ہوگئےہیں
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






