جب سے ہم سے خفا ہوئے تم
جب سے ہم سے جدا ہوئے تم
راتوں میں تڑپایا ہم کو
دن میں بھی ستایا ہم کو
دل نے بہت جلایا ہم کو
دل نے بہت رولایا ہم کو
جب سے ہم سے خفا ہوئے تم
جب سے ہم سے جدا ہوئے تم
تنہائی کا غم سہتی ہیں
خود سے روٹھی رہتی ہیں
آنکھیں گمصم رہتی ہیں
آنکھیں پر نم رہتی ہیں
جب سے ہم سے خفا ہوئے تم
جب سے ہم سے خفا ہوئے تم
پلکوں میں چھپا لوں میں
کیسے تمہیں منا لوں میں
یہی کھوجتی رہتی ہوں
یہی سوچتی رہتی ہوں
جب سے ہم سے خفا ہوئے تم
جب سے ہم سے جدا ہوئے تم