جب کبھی آپ کے ہمراز ادھر آتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreجب کبھی آپ کے ہمراز ادھر آتے ہیں
ان کے پہلو میں کھڑے آپ نظر آتے ہیں
ان کی یادوں کا خزینہ بھی لئے جاتے ہیں
چھوڑ کے انکا شہر ہم تو جدھر جاتے ہیں
کوئی محفل کوئی عنوان کوئی موضوع ہو
ہر اک سخن میں ان کا رنگ ادھر پاتے ہیں
جونہی وہ آئینے کے روبرو ہوں جلوہ نما
نقش و رنگ آئینے کے آپ نکھر جاتے ہیں
جانے کیا بات ہے عظمٰی کہ انہیں سوچتے ہی
ٹوٹے بکھرے ہوئے خیال سنور جاتے ہیں
More General Poetry






