جب کبھی دیکھا باخدا دیکھا

Poet: UA By: UA, Lahore

جب کبھی دیکھا باخدا دیکھا
تمہیں ہر بات میں جدا دیکھا
کوئی تم جیسا ہمیں مل جائے
خواب ہم نے یہی سدا دیکھا
حق جتاتے ہوئے کبھی اپنا
فرض تم نے کوئی ادا دیکھا
دیکھنے کو کہاں نہیں دیکھا
دل میں اپنے کبھی خدا دیکھا
بادشاہ جسکے قدم بوس رہے
تم نے ایسا کوئی گدا دیکھا
اپنی کشتی سنبھالنے کیلئے
تمہیں ہی اپنا نا خدا دیکھا
جب کبھی دیکھا باخدا دیکھا
تمہیں ہر بات میں جدا دیکھا

Rate it:
Views: 458
02 Oct, 2014