جب کسی سے کوئی گلہ رکھنا سامنے اپنے آئینہ رکھنا مسجدیں ہیں نمازیوں کے لئے اپنے گھر میں کہیں خدا رکھنا گھر کی تعمیر چاہے جیسی ہو اس میں رونے کی بھی جگہ رکھنا عمر ہونے کو ہے پچاس کے پار کون کس جگہ ہے پتہ رکھنا