جدائی
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aآجا مورے سیاں ہونے لگی شام رے
ڈر موہے لاگے ہو ناں جاؤں بدنام رے
اکھیوں میں کاٹوں دن تیرے انتجار میں
دل دکھتا ہی جائے ہار شنگھار میں
چین ناں پائے جیا کیسا کہرام رے
آ جا مورے سیاں ہونے لگی شام رے
سکھیاں بھی آ کے پوچھیں کیسی بیقراری
روح کو جلائے پیرن ساون کی چنگاری
ہر کوئی چھیڑے موہے لے کے تیرا نام رے
آ جا مورے سیاں ہونے لگی شام رے
نیندیا چرائی توں نے دل بھی چرایا
اب کاہے کرے موہے خود سے پرایا
کاٹوں کیے ریناں ہوا چین حرام رے
آ جا مورے سیاں ہونے لگی شام رے
ڈر موہے لاگے ہو ناں جاؤں بدنام رے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad