جدائی موت ہوتی ہے

Poet: Sheri By: Sheri, lahore

کبھی فرصت ملے تو دیکھنا
پتوں کا گرنا تم
کہ جب شجر سے گرتے ہیں
تو کیسے روندے جاتے ہیں
تو شاید جان جاؤ گے
جدائی موت ہوتی ہے
کبھی رخصت کے لمحوں
میں کسی کی آنکھ سے
لڑکھڑاتے ہوئے آنسو دیکھو گے
تو شاید جان جاؤ گے
جدائی موت ہوتی ہے
 

Rate it:
Views: 1832
01 Aug, 2010