جدھر دیکھتا ہوں تیری صورت نظرآتی ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAr mirpuri, BIRMINGHAMجدھر دیکھتا ہوں تیری صورت نظرآتی ہے
میری کون ہےجوتو میرےدل کوتڑپاتی ہے
تجھ سےمل کر نہ جانےمیرا کیاحال ہو گا
جب خوابوں میں آتےہو نیند اڑ جاتی ہے
ہم دونوں کا اگر پیار سچا ہےتو دیکھنا
حقیقت سدا اپنے آپ کو خود منواتی ہے
نفرت سےدلوں کی دوریاں بڑھانےوالو
محبت کرکےدیکھو یہ دوریاں مٹاتی ہے
تیری یاد میںجب بھی لکھنےبیٹھتا ہوں
روشنی کی کرن میری سمت چلی آتی ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






