Add Poetry

جرمانہ بھرنا پڑتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

دنیا میں دِل لگانے کا جرمانہ بھرنا پڑتا ہے
ہنسنے مسکرانے کا جرمانہ بھرنا پڑتا ہے

دنیا میں جو دِل پہ بِیتے دِل میں چھپائے رکھنا
یہاں دِل کا حال سنانے کا جرمانہ بھرنا پڑتا ہے

رونے پر یہ ہنستے ہیں رونے کیوجہ سننے والے
رونے کا اشک بہانے کا جرمانہ بھرنا پڑتا ہے

سچ بات زباں پر لانے سے پہلے سچائی جانو
سچ بات زباں لانے کا جرمانہ بھرنا پڑتا ہے

عظمٰی چپ چاپ اٹھا لیں ہم لیکن اتنا آسان نہیں
حالات کے ستم اٹھانے کا جرمانہ بھرنا پڑتا ہے

Rate it:
Views: 514
26 Aug, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets