جس دن سے ہوا ہے خوابوں میں آنا
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar mirpuri, birminghamجس دن سے خوابوں میں ہوا ہے آنا آپ کا
اس دن سے ہی میں ہو گیا ہوں دیوانہ آپ کا
آپ ہمیں نظر انداز کرتے ہیں کرتے رہیں
میں کئی سالوں سے ہوں پروانہ آپ کا
میں مرتے دم تک اس بات کو یاد رکھوں گا
مجھے برے سپنے کی طرح بھلانا آپ کا
دیکھنا یہ ہماری جان لےکے رہےگا
ہجر کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا یارانہ آپ کا
زندگی بھر اصغر کی یہ حسرت ہی رہی
کہ کاش میرے دل میں ہوتا آشیانہ آپ کا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






