Add Poetry

جس قول پہ عمل نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

جس قول پہ عمل نہیں
اس قول کا کوئی پھل نہیں

جس بات کا کوئی حل نہیں
اس بات سے کچھ حاصل نہیں

جو اپنی بات سے پھر جائے
وہ بات کے قابل نہیں

اس بات پہ قائل کرتے ہو
جس بات پہ خود قائل نہیں

جو جھوٹی باتیں کرتا ہے
وہ آدمی کامل نہیں

ایسی باتوں کا کیا کہنا
جن میں دل شامل نہیں

دل و نگاہ کے درمیاں
کوئی پردہ حائل نہیں

ہم وہ کام نہیں کرتے
جس کام پہ دل مائل نہیں

عظمٰی وہ بات نہیں کرتے
جس بات پہ دل قائل نہیں

Rate it:
Views: 321
10 Jun, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets