Add Poetry

جلوہء یزداں

Poet: UA By: UA, Lahore

حقیقت سے گمان کے ہر ایک رنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

زمینوں آسمانوں میں زمانوں میں مکانوں میں
کہساروں میں چٹانوں میں چٹیل میدانوں میں

برفاب وادیوں میں گھونسلوں آشیانوں میں
شمع کے گرد منڈلاتے جلتے پروانوں میں

بجلیوں میں شراروں میں آتشیں خاکدانوں میں
قلندروں کے دھمالوں میں جبینوں آستانوں میں

داناؤں کی مستی میں نادانوں میں دیوانوں میں
قدرت کے اشارے ہیں شاعروں کے دیوانوں میں

رات کے اندھیروں میں سحر کے نظاروں میں
صبح اور شام کے مدھم سفید و سرخ دھاروں میں

موسموں کے تغیر میں خزاؤں میں بہار میں
پرندوں کی چہکار میں پھولوں کی مہکار میں

اسی کا پرتو سر میں ساز میں رنگ بدلتےانداز میں
صرصراتی ہواؤں کی بہتے جھرنوں کی آواز میں

اسکا جلوہ سر ساز میں آوزا و آہنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت سے گمان کے ہر ایک رنگ میں ڈھلا ہے

حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے
کڑکتی بجلیوں کے شور میں بارش کی بوندوں میں

ہر اک پتے ہر اک ذرے ہر اک قطرے میں شامل ہے
اسی کی ذات کا جلوہ مکاں سے لا مکانی تک

گھٹاؤں کی جوانی میں بدلیوں کی روانی میں
ازل کے ابتدائی قصے سے ابدی کہانی میں

نور میں نار میں صحرا، بحر و شجر میں
خاک کے ذرے ذرے میں ہر ایک لہر میں

برگ میں بار میں ہر ایک سنگ میں ڈھلا ہے
اللہ ھو کی مستی کا کرشمہ رنگ لایا ہے

رخ انور پہ ھو کے نور کی کرنوں کا سایا ہے
جذب و مستی کا رنگ ایک ایک انگ میں ڈھلا ہے

ذکر یزداں قلب و جان ،روح کی ترنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت سے گمان کے ہر ایک رنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

Rate it:
Views: 551
24 Feb, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets