Add Poetry

جنت ماں کے پاؤں تلے ہے

Poet: حضرت شاھین اقبال اثر صاحب By: Umma Muhammad, Kuala Lumpur Malayisa

جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
گود میں جس مشفق کی پلے ہے

اس پر کیوں تو مونگ دلے ہے
جنت ماں کے پاؤں تلے ہے

جو اس چھاؤں کا ہو ناقدرہ
دنیا میں دوزخ سا جلے ہے

جنت ماں کے پاؤں تلے ہے

اس کی آہ سے آئے مصیبت
اس کی دعا سے بلا ٹلے ہے

جنت ماں کے پاؤں تلے ہے

ماں تجھ کو دیتی ہے صدائیں
کیوں یاروں کے ساتھ چلے ہے

جنت ماں کے پاؤں تلے ہے

جو اس نعمت کو کھو بیٹھے
وہ بے چارہ ہاتھ ملے ہے

جنت ماں کے پاؤں تلے ہے

اس کے آگے بے ادبی سے
کھولنا لب کا دل کو کھلے ہے

جنت ماں کے پاؤں تلے ہے

Rate it:
Views: 397
08 Sep, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets