Add Poetry

جنوری دو ہزار تیرہ ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

جنوری دو ہزار تیرہ ہے
دسمبر دو ہزار کی طرح
دَھند اور سردی نے ماحول کو
چاروں اور سے گھیرا
جنوری دو ہزار تیرہ ہے

آج صبح جب آنکھ کَھلی تو
میں نے کھڑھی سے جھانکا
دیکھو ذرا کے آج کا سورج
کس قدر سَنہرہ ہے
جنوری دو ہزار تیرہ ہے

نئے سال کا نیا سورج
آب و تاب سے نکلے گا
نئی صبح کا نیا آغاز
نئے انداز سے نکلے گا
لیکن یہ کیا آج کا سورج
کل کی طرح سے ٹھہرا ہے
خورشید کی چمک ماند ہے
اَجالا گہرہ گہرہ ہے
جنوری دو ہزار تیرہ ہے

آسمان سے ہوتے ہوتے
آگے پیچھے دائیں بائیں
ارض کے فرش پہ چاروں جانب
ٹھنڈی ٹھنڈی یخ ہوا اور
سرد کَہر کا پھیرا ہے
جنوری دو ہزار تیرہ ہے

جنوری دو ہزار تیرہ ہے
دسمبر دو ہزار کی طرح
دَھند اور سردی نے ماحول کو
چاروں اور سے گھیرا ہے
جنوری دو ہزار تیرہ ہے

Rate it:
Views: 410
01 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets