جنگ صفتَ حیوان ہے
امن قدرَ انسان ہے
انسان اشرف المخلوقات تھا
کیوں بن گیا یہ شیطان ہے
بندہ بندے کا درو تھا
لیتا اب انسان کی جان ہے
امن کا بازار گرم ہوتا تھا
بارود عہدَ عصر کی آن ہے
ثقافتی علامتیں ہوتی تھیں چوراہوں پر
میزائل کا اب وہاں نشان ہے
انسان اور حیوان میں فرق تھا
صفتَ جنگ اب شانَ انسان ہے