جو کہا تھا کر دکھایا تم نے

Poet: By: Shazia Fatima, Karachi

جو کہا تھا کر دکھایا تم نے
اپنا ہر وعدہ نبھایا تم نے
ظلمت کے گھور اندھیروں میں
امید کا اک دیپ جلایا تم نے
سب ہی وسوسے دم توڑ گَے
کچھ ایسا یقیں دلایا تم نے
سوِئی ہوِئِی اس قوم کو
خواب غفلت سے جگایا تم نے
کیوں نہ اہل وطن کو تجھ پہ ناز ہو
وقار ان کا عالم میں بڑھایا تم نے
کس شان سے سر زمین غیر پہ
اسلام کا پرچم لہرایا تم نے
خدا کرے تیرے عزم کو ہمت عطا
ناموس وطن کا جو بیڑہ اٹھایا تم نے
کہاں بھٹکتے تھے ہم تنہا و مضطرب
پھر سے ہمیں اک قوم بنایا تم نے
دعا ہے رب سے تیرا نام بلند رہے سدا
لہو مسلم کو بھر گرمایا تم نے
کشمیر کے درد کو آواز ملی تم سے
اپنا فرض کیا خوب نبھایا تم نے
اے رہبرہر آفت سے امان ہو تجھ کو
دشمن کو خوب آئینہ دکھایا تم نے

Rate it:
Views: 422
29 Sep, 2019
More Political Poetry