جوزیست میں آیا تھا بن کہ مہرباں میرا
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجو زیست میں آیا تھا بن کہ مہرباں میرا
وہی لٹیرالوٹ کر لے گیا دل کا جہاں میرا
میری ساری خوشیاں وہ اپنےساتھ لےگیا
اس کے بنا ویراں نظر آتا ہے آشیاں میرا
غموں کی دھوپ میں انہیں اوڑھ لیتاہوں
اس کی حسیں یادیں ہیں سائباں میرا
نہ منزل کی خبر نہ کوئی میرا ہمسفر
صحرا میں تنہابھٹک رہا ہے کارواں میرا
میرےساتھ اب تو آسماں بھی رو تا ہے
جب سے اس پہ حال ہوا ہےعیاں میرا
مجھے اس سے کوئی گلہ ہےنہ شکایت
دن رات اسےدعاہیں دیتاہےدل ناداں میرا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad