جوگی

Poet: Zohra nigah By: Shazia Hafeez, Attock

سنتے ہو جی اپنے گاؤں کوئی آئے ہیں
گیانی دھیانی بہت بڑے ہیں، سب کے من کو بھائے ہیں
ہم بھی چلیں، دو کلیاں توڑیں اور دہلیز پہ رکھ آئیں
تم بھی شام کو جلدی آنا، میں بھی کام سمیٹوں گی
تم درشن کر لینا اور میں پیپل اوٹ سے دیکھوں گی
جوگی دروازے پر آیا اور دہیلز پہ رُک سا گیا
دو کلیاں ہاتھوں میں لیں انہیں دیکھا اور کچھ کھو سا گیا
دو کلیاں دینے والا بھگوان ابھی تک زندہ ہے
اس کی شکل بھلا کیسی تھی، میں تو یہ بھول گیا

Rate it:
Views: 520
16 Aug, 2009