جھلمل آکاش تلے
Poet: UA By: UA, Lahoreجھلمل جھلمل آکاش تلے
دو راہی اک ساتھ چلے
چاند ستاروں کی کرنیں
لے کے اپنے ساتھ چلے
دَور اَفق کے پار جہاں
چاندنی اَترے شام ڈھلے
کہکشائیں کے ساتھ رہیں
چاند کا جب تک راج چل
چاندنی کی ہمراہی میں
دیر تلک اک ساتھ چلے
جھلمل ستاروں کا جھرمٹ
وہ لے کے اپنے ساتھ چلے
ایک سفر کے دو مسافر
دونوں ساتھ ساتھ چلے
جھلمل جھلمل آکاش تلے
دو راہی اک ساتھ چلے
More General Poetry






