میرے وطن کی مٹی
میری بنی پہچان
جہاں روشن ھوئے چاند ستارے
وہ ھے میرا پاکستان
یہ زمیں پھولوں کی
یہاں کلیوں کی مہکار
اسکی خشبؤ پھیلے ہر سو
ہر وادی میں جھنکار
گلابوں میں ھے اسکا چہرہ
جو بڑھائے اسکی شان
جہاں روشن ھوئے چاند ستارے
وہ ھے میرا پاکستان
اس دھرتی کی ایسی حرمت
جس پر ھے الله کی رحمت
آئے نہ اس پہ کوئی مصیبت
دل سے نکلے دعا
جس پہ ھے فضل خدا کا
ہر لمحہ اور ہر آن
جہاں روشن ھوئے چاند ستارے
وہ ھے میرا پاکستان
فوجی میرے قوت والے
محنت اور عظمت والے
میرے وطن کے یہ رکھوالے
شیر کی مانند جھپٹنے والے
جس کی سرحدوں پہ
پہرہ دے ایمان
جہاں روشن ھوئے چاند ستارے
وہ ھے میرا پاکستان
قائد نے تجھ کو مانگا
الله سے آج کے دن
ھم مر کے رہیں گے تیرے
وعدہ ھے آج کے دن
تجھ پہ آنچ نہ آئے
ھو جاؤں میں قربان
جہاں روشن ھوئے چاند ستارے
وہ ھے میرا پاکستان